پاکستان اوربھارت 23 اکتوبرکومیدان میں آمنےسامنےہونگے

جکارتہ(ہاٹ لائن )ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی کاآج سےملائیشیا کےشہرکوانٹن میں آغازہوگا۔ایونٹ کے پہلےمیچ میں میزبان ٹیم اورپاکستان کا مقابلہ ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبرکوہوگا۔پاکستان ، ملائیشیا کے علاوہ کوریا ، جاپان، چین اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔ پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو ہوگا۔
ایشین چیمپئنزٹرافی تیس اکتوبرتک جاری رہے گی۔ اس ایونٹ میں چھ ٹیمیں شامل ہیں جوسنگل لیگ کی بنیاد پرایک دوسرے سے میچ کھیلیں گی۔پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود دو ٹیمیں ایونٹ کا فائنل کھیلیں گی ۔اس ایونٹ کی دفاعی چیمپئین پاکستان کی ٹیم ہے جس نے دو ہزار تیرہ میں جاپان میں ہونےوالاایونٹ جیتا تھا۔