دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی (ہاٹ لائن) پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ میچ میں بہترین کارکردگی کے ذریعے جیت حاصل کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
مصباح الحق نے کہا کہ اس میچ کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور بابراعظم، محمد عامر اور وہاب ریاض کو آرام دے کر یونس خان، راحت علی اور ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کا ریکارڈ برابر کرنے پر بھی بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کر کے 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔