ثانیہ مرزا 30 سال کی ہو گئیں، مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات

ہور (ئاٹ لائن) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لی ہیں جس پر ان کے دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ”انسٹاگرام“ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ غباروں کیساتھ کھیلتی نظر آ رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ ” سالگرہ کے دن کی صبح، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے سب افراد کا شکریہ۔“
واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹینس سٹار کیلئے کافی اچھا رہا اور انہوں نے سوئٹزر لینڈ کی کھلاڑی مارٹینا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا اور مداح ان کیلئے دعاگو ہیں کہ اس سال بھی وہ خوب کامیابیاں سمیٹیں۔(ی-ا)