australia

آسٹریلیا کی ناقص کارکردگی ، چیف سلیکٹر راڈ مارش مستعفی

آسٹریلیا(ہاٹ لائن) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پانچ ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد ٹیم کے چیف سیلیکٹر راڈ مارش نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
راڈ مارش کی مدت ملازمت آئندہ سال ختم ہونا تھی تاہم انھوں نے ٹیسٹ ٹیم کی ناقص کاکردگی کے باعث چھ ماہ قبل ہی اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ دورہ سری لنکا سے قبل آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں نمبر ایک تھی لیکن پہلے اسے سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی اسے تین صفر کی شکست کا خطرہ ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں شکست ہو چکی ہے۔پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسے 177 رنز سے جبکہ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست ہوئی۔بدھ کے روز راڈ مارش کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اور کرکٹ آسٹریلیا میں سے کسی نے بھی مجھ پر دباو¿ نہیں ڈالا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’واضح طور پر اب یہ تازہ سوچ کو آگے لانے کا وقت ہے، ہماری ٹیسٹ کو مستقبل میں آگے بڑھنے کے لیے نئے چہروں کاخیر مقدم کرنا ہوگا۔میں نے ہمیشہ آسٹریلین کرکٹ کے بہترین مفاد میں دل کی گہرائیوں سے کام کیا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فیصلہ کیا۔(ان)