mohammad hafeez

قومی کرکٹر کا بالنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل

لاہور(ہاٹ لائن)قومی کرکٹرمحمدحفیظ کابالنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن کلئیر کروانے کےلیے برسبین کی لیب میں بالنگ ٹیسٹ دیا۔ذرائع کے مطابق محمدحفیظ سے مسلسل7سے8اوورزکرائےںگئے۔ محمد حفیظ کے بالنگ ٹیسٹ کی رپورٹ2ہفتے میں پی سی بی کوموصول ہوگی۔ٹیسٹ کےلیے روانگی سے قبل محمد حفیظ پرامیدتھے کہ وہ کلئیر ہوجائیں گے اور انکو امیدہے کہ میری امید رائیگاں نہیں جائے گی۔(ان)