غیر مناسب تصاویر شائع ہونے پر رونی کی اپنے شائقین سے معافی

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان وین رونی نے عبوری مینیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ سے ٹیم کے ہوٹل میں بین الاقوامی ڈیوٹی کے دوران ایک شادی کی تقریب کی تصاویر سامنے آنے پر غیر مشروط معافی مانگی ہے۔
r1
اخبار دی سن نے ان تصاویر کو شائع کیا تھا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونی نے سنیچر کی رات شراب پی ہوئی تھی انگلینڈ نے جمعے کو کھیلے جانے والے فٹبال کے عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچ میں سکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔ دوسری طرف انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی فرصت کے اوقات کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے گی۔ رونی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انھیں ان کےمداحوں کے ساتھ لی جانے والی تصاویر کے شائع ہونے پر افسوس ہے۔ بیان کے مطابق اگرچہ اس دن انگلینڈ کے پورے سکواڈ اور سٹاف کی چھٹی تھی تاہم وہ اس بات کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ شائع ہونے والی تصاویر ‘غیر مناسب’ تھیں۔
r2
رونی نے اس تصاویر کے شائع ہونے کے بعد عبوری مینیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ اور انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے تکنیکی ڈائریکٹر ڈین ایش روتھ سے ‘غیر مشروط’ معافی مانگی۔ رونی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق وہ اپنے نوجوان مداحوں سے بھی معافی مانگتے ہیں جنھوں نے ان تصاویر کو دیکھا ہے۔ (ن ی)