وشاکا پٹنم ٹیسٹ ‘ بھارت نے پہلے دن 4 وکٹوں پر 317 رنز بنا کر پوزیشن مستحکم کر لی

وشاکا پٹنم (ہاٹ لائن) 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ وشاکا پٹنم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے روز بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر فیصلہ کیا تو بھارت کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا ‘ 6 رنز پر ایک اور 22 رنز پر 2 وکٹیں گنوانے والی ٹیم کو بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اور پجارا نے سہارا دیا اور ٹیم کا سکور 248 رنز تک پہنچا دیا اور اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ پجارا 119 رنز پر آﺅٹ ہوئے ‘ ریحانے نے 23 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی 151 اور ایشون 1 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور اانگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے 3 اور براڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔