ثانیہ مرزا کے گھر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

حیدرآباد دکن (ہاٹ لائن) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی بہن انعم مراز کی شادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں جس میں میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی اور مہندی کی رسم میں حصہ لیا۔
sania1
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی رنگارنگ تقریبات حیدرآباد دکن میں جاری ہیں جہاں سنگیت کی رسم میں بالی ووڈ ستاروں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، فرح خان اور ارجن کپور نے شرکت کی۔
sania3
بالی ووڈ ستاروں نے انعم مرزا کی مہندی کی رسم میں خوب ٹھمکے لگائے اور سنگیت کے دوران سلمان خان ، ثانیہ مرزا اورپرینیتی چوپڑا کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرتے رہے جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ انعم مرزا شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری ہیں جس میں شرکت کے لیے پاکستانی اسٹارشعیب ملک بھی بھارت میں موجود ہیں، شادی کی تقریب کل منعقد ہوگی جس کے لیے زورو شور سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی منگنی گزشتہ سال حیدر آباد دکن کی کاروباری شخصیت کے بیٹے اکبر رشید سے ہوئی تھی۔