بال ٹمپرنگ :جنوبی افریقہ کے کپتان پر فرد جرم عائد

پروٹیز کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں پکڑے گئے ، 50 فیصد میچ فیس یا دو میچز میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
لاہور (ہاٹ لائن) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان فاف ڈوپلیسی پر آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کیس میں فرد جرم عائد کر دی ۔ ان پر آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام تھا ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی آئی سی سی کے نرغے میں آ گئے ، آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر کو قصور وار ٹھہرا دیا گیا ۔ وہ ہوبارٹ ٹیسٹ کے دوران گیند کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پائے گئے تھے ۔ آئی سی سی کے مطابق انہوں نے ضابطہ اخلاق کے لیول 2 کی خلا ف ورزی کی ہے ۔ انہیں پچاس فیصد میچ فیس کٹوتی یا دو میچز میں معطلی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ پروٹیز کرکٹر نے سزا کے خلاف اپیل کر دی ہے ۔ ڈوپلیسی کو 2013 میں بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹیمپرنگ کرنے پر 50 فیصد میچ فیس کٹوتی کی سزا ہوئی تھی۔ (ن ی)