کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ‘ پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

کرائسٹ چرچ (ہاٹ لائن) پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ‘ کرائسٹ چرچ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی باﺅلرز کی آﺅٹ کلاس باﺅلنگ نے نیوزی لینڈ کو 200 رنز پر ڈھیر کر دیا اور پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 129 رنز پر 7 وکٹیں گنوا کر شکست کی دلدل میں پھنس گیا۔ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 104 رنز سے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی باﺅلرز نے زبردست باﺅلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 200 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو پاکستان کے بیٹسمینوں نے بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز کے مجموعی سکور پر 7 وکٹیں گنوا کر صرف 62 رنز کی برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں بھی 133 رنز پر آﺅٹ ہو گیا تھا۔