انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 255 رنز پر آﺅٹ ‘ بھارت کو 200 رنز کی برتری

ویشاکا پٹنم (ہاٹ لائن) سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کے 455 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 255 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ ویشاکا پٹنم سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 103 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو بین سٹوکس اور بیئرسٹو نے ٹیم کا سکور 190 تک پہنچا دیا اور پھر بیئرسٹو یادیو کا شکار بن گئے تا ہم سٹوکس نے مزاحمت جاری رکھی اور 70 رنز کی اننگز کھیل کر وہ بھی پویلین لوٹ گئے اور پھر کوئی کھلاڑی مزاحمت نہ کر سکا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 255 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ اس طرح بھارت کو 200 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ جواب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔