India v England

دوسرا ٹیسٹ: بھا رت کی انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست

انڈیا(ہاٹ لائن) بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلش بلے باز بھارتی باﺅلرز کے کا سامنا کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے اور پوری ٹیم 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 158 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز انگلینڈ نے 87 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغا زکیا تو انگلش بیٹنگ لائن خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ انگلینڈ کے 8 بلے باز مجموعی سکور میں صرف 71 رنز کا اضافہ کر سکے اور یوں بھارت نے باآسانی یہ میچ اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹر کک نے 54، حسیب حمید نے 25، جو روٹ نے 25، بین ڈوکیٹ نے 0، معین علی نے 2، بین سٹوکس نے 6، جونی بیرسٹو نے 34، عادل راشد نے 4، ظفر انصاری نے 0 اور سٹورٹ براڈ نے 5 رنز بنائے جبکہ جیمز اینڈرسن بھی بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے. بھارت کی جانب سے اومیش یادیو اور روی چندرن ایشون نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی اور رویندرا جدیجہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔