اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹرافی پر اینڈی مرے کا پہلی بار قبضہ

لندن،ہونولولو ( ہاٹ لائن )اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹرافی پر اینڈی مرے کا پہلی بار قبضہ اور ساتھ ہی 2016 کے خاتمے پر اپنی عالمی نمبر ایک کی پوزیشن بھی مزید مستحکم کرلی۔ سال کے اختتام پر عالمی نمبر ایک کی پوزیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے اینڈی مرے نے لندن کے زیرو ٹو ایرینا میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی اور مضبوط حریف کو چھ،تین اور چھ،چار سے ٹھکانے لگا دیا۔ اس ناکامی نے نوواک جوکووچ کی اس ٹورنامنٹ میں چار سالہ کامیابی کی قطار کو بھی ختم کر دیا جبکہ ان کا راجر فیڈرر کی چھ ٹائٹل فتوحات کو برابر کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔ واضح رہے کہ 29 سالہ اینڈی مرے نے کیریئر کے دوران اپنی فتوحات کی قطار کو بہترین درجہ دیتے ہوئے 24 ویں فتح کو یقینی بنایا جو ان کیلئے ایک علیحدہ اعزاز ہے۔ اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ انہیں کامیابی کی بہت زیادہ خوشی ہوئی اور عالمی نمبر ایک بننا تو بہت ہی خاص بات ہے۔ دوسری جانب امریکا میں شروع ہونے والے ہوائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگل کوالیفائنگ راو¿نڈز میں بھی چار میچوں کے فیصلے ہو گئے جہاں امریکا کی نکول ہوائیناسکی نے نمبر ایک سیڈ ہم وطن کھلاڑی جیسیکا واسنیک کو چھ ،تین اور چھ ،چار سے زیر کر کے زبردست اپ سیٹ کر دیا جبکہ چین کی نانان زینگ نے جاپانی حریف ناو¿کو ایٹو کو چھ ،دو اور چھ ،ایک سے ٹھکانے لگا دیا۔ نمبر دو سیڈ امریکا کی مائیکلا گورڈن نے چائنیز حریف ڑن وین کو تین سیٹس پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد چھ ،چار،چھ ،سات اور نمبر تین سیڈ امریکا کی نکول میلیچار نے جاپان کی کاو¿رو اوکاموٹو کیخلاف آسانی کے ساتھ چھ،صفر اور چھ،ایک سے میدان مار لیا۔