جونیئر ورلڈ کپ، 2 پاکستانی امپائرز بھی خدمات سرانجام دیں گے

انٹرنیشنل پینل میں احسن رضا اور شوذب رضا کے نام شامل ہیں،

لاہور: آئی سی سی جونیئر ورلڈ کپ میں 2 پاکستانی امپائرز بھی خدمات سرانجام دیں گے۔ 14 رکنی انٹرنیشنل پینل میں احسن رضا اور شوذب رضا کے نام شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نیوزی لینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کیلیے آفیشلز میں پاکستان کے احسن رضا اور شوذب رضا کے علاوہ رابرٹ بیلی، گریگوری بریتھ ویٹ، انیل چودھری، نائجل ڈیوگائیڈ، شان جارج، شان ہیگ، مارک ہوٹ ہوم، رین مور مارٹنیز، سی کے ناڈان، ٹموتھی رابرٹ رابنسن، لینگٹن رسیئر اور پال ولسن شامل ہیں۔ ان کے ساتھ آئی سی سی ڈویلپمنٹ پینل میں شامل ڈیوڈ اوڈیامبو، بدی پردھان اور ای این رامیگے بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ میچ ریفریز جیف کرو، دیوداس گووند جی اور گریم لےبرائے ہوں گے