پرفارم کرو، چانس لو ‘ انضمام کا آفریدی اور جنید خان کو سیدھا جواب

لاہور (ہاٹ لائن )چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر کھلاڑیوں کیلئے ”پرفارم کرو،چانس لو “کا پیغام جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ شاہد آفریدی اگر پرفارم کریں گے تو وہ انہیں ٹیم میں ضرور شامل کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے عمر کا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ مصباح الحق 42سال کی عمر میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن وہ پرفارم کرتے ہیں۔ فاسٹ بالر جنید خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سائیڈ میچ میں کپتان بنایا گیا تھا لیکن ان کا آپریشن ہوا ہے اور وہ پوری طرح پرفارم نہیں کررہے ہیں لہٰذا انہیں بھی فارم بحال ہوتے ہی قابل غور سمجھا جائے گا۔