ابو ظہبی ٹیسٹ میچ: ایک اور کھلاڑی نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا.

ابو ظہبی(ہاٹ لائن)یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یو اے ای میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے کیریئر کی 33ویں ٹیسٹ سنچری بنا کر پاکستان کی پوزیشن مستحکم کر دی ۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 127سکور کی شاندار اننگز کھیلی ۔
یونس خان نے مسلسل 30میچوں میں 90کے سکور کے دوران آﺅٹ ہوئے بغیر سنچریاں مکمل کر کے لیجنڈ کرکٹر سر ڈونلڈ بریڈمین کا 29سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔
ریکارڈ توڑنے کے بعد یونس خان نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں 2001ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے مقام پر90 کے سکور پرآﺅٹ ہوا تھاتاہم اگر آپ بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے کیرئیر پر غور کریں تو وہ کئی بار 90کے سکور پر آﺅٹ ہو چکے ہیں “۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ نارمل انداز میں کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور سکور کی لالچ میں نہیں پڑتے کیونکہ اس سے غلطی ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔