شاہد آفریدی نے 250 ٹی 20 وکٹیں حاصل کر لیں

ڈھاکہ (ہاٹ لائن ) بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا تیئسواں میچ شاہد آفریدی کے لئے مبارک ثابت ہوا۔ کھلنا ٹائٹنز کے خلاف بوم بوم آفریدی نے تیس رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جس سے ان کی ٹی 20 کرکٹ میں کُل وکٹیں 250 ہو گئی ہیں۔ مختصر ترین فارمیٹ کی کرکٹ میں ڈھائی سو سے زائد شکار کرنے والے شاہد آفریدی دنیا کے آٹھویں باؤلر بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ڈیوائن براوو 353 وکٹوں کے ساتھ نمبر ون ہیں۔ پاکستان کے یاسر عرفات 281، سعید اجمل 260 اور اظہر محمود 258 وکٹوں کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ کے نمایاں باؤلرز میں شامل ہیں۔