سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں آج ویسٹ انڈیز اور سری لنکا مد مقابل

بلاوائیو (ہاٹ لائن مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں آج سری لنکا اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک ایک ایک فتح حاصل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے سکواڈ میں اوپل تھرنگا، دھنانجایا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، نووان فرنینڈو، اسیلا گونارتنے، شیہان جے سوریا، نووان کلاسیکرا، لاہیرو کمارا، سورنگا لکمل، کوشل مینڈس، سشیتھ پاتھیرانا، کوشل پریرا، لکشن سنداکن، داسون شناکا اور جیفری ویندرسے شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں جیسن ہولڈر، سلیمن بین، کارلوس بریتھ ویٹ، جوناتھن کارٹر، جونسن چارلز، میگوئل کومنز، شین ڈا?ریچ، شین گیبریل، شئی ہوپ، ایوین لوئس، جیسن محمد، سنیل نارائن، ایشلے نرسے اور روومین پاول شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔