ispr

بھارت کا پاکستان کیساتھ ویمن چمپئن شپ کھیلنے سے انکار ، 3 میچوں کے 6 پوائنٹس پاکستان کے نام

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) بھارت نے پاکستان کیساتھ ویمن چمپئن شپ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے نیوٹرل وینیو پر بھی پاکستان کیساتھ ویمن چمپئن شپ کے میچز کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو چھ پوائنٹ ایوارڈ کر دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وویمن چمپئن شپ کیلئے تین میچ کھیلے جانے تھے تاہم بھارتی تحفظات پر آئی سی سی نے دونوں ممالک کو نیوٹرل وینیواور وقت طے کرنے کیلئے یکم اگست سے 31اگست تک ایک ماہ کا وقت دیا تھا مگر بھارت کی جانب سے کوئی بھی وینیو طے نہیں کیا گیا ´اور نہ ہی آئی سی سی کے خط کا واضح جواب دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ سریز کھیلنے پر کوئی واضح موقف نہیں دے سکا جس کے بعد تین میچوں کے چھ پوائنٹس پاکستانی ٹیم کو دے دیے گئے ہیں۔