بھوونیشور کمار انگلینڈ کیخلاف باقی تین میچوں کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل

موہالی (ہاٹ لائن) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے باقی تین میچوں کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم میں فاسٹ بھوونیشورکمار کو انجری سے نجات کے بعد حتمی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا لیکن گوتم گمبھیر ڈراپ کر دیئے گئے۔ اوپنر شیکھر دھون بھی انگوٹھے کی انجری سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ اوپنر کو رانجی ٹرافی کے مزید دو میچز کھیلنا ہوں گے۔