گولڈن بال ایوارڈ یافتہ فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ کا مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ

اسٹاک ہوم (ہاٹ لائن )سویڈش فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ کی فٹ بال میں خدمات کے صلے میں ان کا مجسمہ دارالحکومت میں نصب کیا جائے گا۔ گزشتہ روز اسٹار فٹ بالر کو ریکارڈ گیارہویں مرتبہ قومی گولڈن بال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سویڈش فٹ بال فیڈریشن نے اس موقع پر 36سالہ فٹ بالر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عظیم فٹ بالر کا مجسمہ اسٹاک ہوم میں فرینڈز ایرینا کے سامنے نصب کیا جائے گا۔ زلاٹن ابراہیمووچ نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 114میچوں میں 62گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔