تاریخِ کرکٹ میں جو کبھی نہ ہوا وہ آج ہو گیا.

ابو ظہبی (ہاٹ لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بطور کپتان ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ چھکے مار کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا.
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصبا ح الحق نے دو چھکے لگا کر اپنے کل چھکوں کی تعداد 61کرنے کے ساتھ ساتھ نیو زی لینڈ کے کپتان برینڈن میکو لم کے 59چھکوں کا ریکارڈ تو ڑ ڈا لا ۔اس فہرست میں سابق بھارتی ٹیسٹ کپتان ایم ایس دھونی 51چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ،ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے 49چھکوں کے ساتھ چوتھے ،کلائیو لائیڈ 48چھکوں کے ساتھ 5ویں اور سر ویوین رچرڈز46چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں ۔