ویرات کوہلی نے آخر کار کئی رازوں سے پردہ اٹھا ہی دیا

ممبئی (ہاٹ لائن) ویرات کوہلی نے آخر کار کئی رازوں سے پردہ اٹھا ہی دیا،انھوں نے پروفیشنل کرکٹر بننے کیلئے جان جوکھوں میں ڈالی، آئینے میں جسم دیکھ کرشرمندگی محسوس کرتے ہوئے زندگی کا انداز بدل ڈالا،غیر صحتمندانہ عادات چھوڑ کر سخت محنت سے 12کلو وزن کم کیا، ٹنڈولکر سے پہلی ملاقات میں ایک لفظ بھی منہ سے نہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے اپنی زندگی کے کئی حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، بھارتی اسٹاربیٹسمین نے کہاکہ وسائل محدود ہونے کی وجہ سے اچھا بیٹ خریدنے کیلیے رقم نہیں تھی،1000روپے جمع کرکے اپنی خواہش پوری کی،اپنے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر سے پہلی بار 12سال کی عمر میں ایک ہوٹل میں ملا تو منہ سے کوئی لفظ نہیں نکلا، بعد ازاں کیریئر کے آغاز میں ماسٹر بلاسٹر نے تکنیکی خامیوں سے آگاہ کرتے ہوئے دباو¿ میں بھی ذہنی طور پر مطمئن رہنے کا گ±ر بتایا،ان کی رہنمائی میرے کام آئی۔کوہلی نے کہا کہ 2012 میں کارکردگی تو اچھی رہی لیکن میں زیادہ کھاتا اور تاخیر سے بیدار ہوتا، شراب سمیت غیر صحتمندانہ عادات کی وجہ سے بھاری بھرکم نظر آتا، ایک دن آئینے کے سامنے خود کو دیکھا تو سوچا ”کیا تم اس جسامت کے ساتھ پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہو“ اگلی صبح سے ہر عادت بدل دی، جم ٹریننگ، چکنائی، گندم، میٹھے اور کولڈ ڈرنکس سے مکمل پرہیز شروع کردیا، رات کو بھوک اتنی ہوتی کہ دل چاہتا بیڈ شیٹ کھا جاو¿ں، سب برداشت کرتا لیکن صبح میدان میں زیادہ توانائی محسوس ہونے سے تسلی ہوجاتی، اس دور میں 12وزن کم کیا، 2015میں جم ٹریننگ کے ساتھ ویٹ لفٹنگ بھی شروع کردی، بڑے اسٹروکس کھیلنے اور لمبی اننگز کیلیے ٹانگوں کو مضبوط بنایا، جسمانی مشقت نے ذہنی مضبوطی میں بھی اضافہ کیا۔