بھارتی بورڈ نے انگلش کھلاڑیوں کو ابھی تک ڈیلی الائونس تک ادا نہیں کیا

نئی دہلی (ہاٹ لائن) دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ مہمان انگلش ٹیم کا ’مقروض‘ ہوگیا، ٹور پرموجود کھلاڑیوںاور آفیشلز کو ابھی تک ڈیلی الائونس ہی ادا نہیں کیا، مجموعی رقم 80 ہزارپاﺅنڈ تک جا پہنچی، بڑے نوٹوں پر پابندی کے باعث مقامی کھلاڑیوں کو 100، 100 روپے کی کرنسی میں ادائیگی ہو رہی ہیں، پلیئرز کی جیبیں نوٹوں سے پھولی رہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی اگرچہ دنیا کا امیرترین کرکٹ بورڈ ہے تاہم لودھا پینل کی کڑی شرائط کے باعث وہ تقریباً مالی تنگ دستی کا شکار ہوچکا، اسی وجہ سے ٹور پرموجود انگلش ٹیم کے اخراجات ادا کرنے تک کیلیے اس کے پاس رقم موجود نہیں ہے۔ باہمی پروٹوکول کے تحت میزبان ٹیم اور آئی سی سی آفیشلز کے طعام قیام اور سفری اخراجات کی مکمل ذمہ داری میزبان بورڈ پر ہوتی ہے، وہ روز مرہ کے اخراجات کیلیے بھی رقم ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے۔اگرچہ انگلش ٹیم کے پاس رقم کی کوئی کمی نہیںمگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر چونکہ میزبان بورڈ یہ رقم ادا کرنے کا پابند ہے اس لیے ٹیم کے ٹور منیجر فل نیل مسلسل بی سی سی آئی حکام سے رابطے میں ہیں، وہ پلیئرز اور آفیشلز کیلئے ڈیلی الاو¿نس کی مدد میں واجب الادا رقم جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔