پولیو بھی جیت میں رکاوٹ نہ ڈال سکی ‘ پاکستانی ویٹ لفٹر نے مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیت لیا

کراچی (ہاٹ لائن)پولیو کا مرض بھی کچھ نہ بگاڑ سکا ‘ پاکستانی ویٹ لفٹر نے امریکا میں مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیو کا شکار پاکستانی ویٹ لفٹر نوید بٹ امریکا میں جا کر مسٹر اولمپیا ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ اپنے خرچے پر امریکا جانے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نے چیمپئن شپ میں شرکت کی اور نامی گرامی ویٹ لفٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل کا فاتح بن گیا۔وطن واپس پہنچنے پر نوید بٹ کے اہل خانہ اور دوست احباب نے اس کا شاندار استقبال کیااور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔نوید بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خرچے پر امریکا گیا اور چیمپئن شپ میں حصہ لیا ، حکومت کی جانب سے اسے کوئی سپورٹ نہیں ملی۔