مکی آرتھر بھی مصباح الحق کے گن گانے لگے

ہملٹن(ہاٹ لائن ) کوچ قومی ٹیم مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہمیں مصباح الحق کی کمی محسوس ہوگی۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ مصباح الحق طویل مدت سے قابل اعتماد کپتان رہے ہیں،ان کی کمی محسوس ہوگی۔پاکستانی ٹیم کی قیادت کوئی نہ کوئی تو کرے گالیکن مصباح کامتبادل لانابہت مشکل ہے۔ اگرٹاپ آرڈرمیں شرجیل کھیلتاہے توپھر ہمیں کافی ردوبدل کرناپڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ محمدرضوان مڈل آڈرمیں ہمارے پاس اچھابیٹسمین ہے،وہ کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ ہیں۔