ٹک ٹک نہیں ‘ جیت کیلئے جارحانہ کھیلنا ہو گا ‘ وقار یونس

کراچی (ہاٹ لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وکٹوں ٹک ٹک نہیں جارحانہ کھیل دکھانا ہوگا۔ آہستہ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وقار یونس نے بدھ کو سوشل میڈیا میں ایک بیان میں بیٹنگ کا معاملہ بہتر بنانے کے لئے یبیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی بھی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو تیسرے اور بابر اعظم کو چھٹے نمبر پر آنا چاہئے جبکہ شرجیل خان کو موقع دینا بہتر رہے گا۔ وقار یونس نے اس بات سے اتفاق ظاہر کیا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق کی کمی شدت سے محسوس ہو گی۔ وقار یونس نے اس موقع پر یہ تجویز بھی دی کہ پاکستانی ٹیم کو اپنے اووریٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کے دوسرے مقابلہ سے قبل پریکٹس میں مصروف ہے