اولمپکس گولڈ میڈلسٹ لوری ہرنینڈز رقص میں بھی نمبر ون

نیویارک ( ہاٹ لائن) امریکا کی لوری ہرنینڈز صرف باصلاحیت جمناسٹ ہی نہیں بلکہ رقص میں بھی نمبر ون ہیں ،16 سالہ لوری نے رقص میں مہارت ثابت کردی، انہوں نے اپنے ساتھی ویلنٹائن کے ساتھ ” ڈانسنگ ود اسٹارز“ میں مرر بال ٹرافی جیت لی۔ لوری نے رواں برس ریو اولمپکس جمناسٹک میں ایک گولڈ اور ٹیم ایونٹ میں سلور میڈلز جیتے تھے۔ رقص کے مقابلے میں کار ریس ڈرائیور جیمز ہنچ کلف دوسرے اور نیشنل فٹ بال پلیئر کیلون ہیرس تیسرے نمبر پر رہے۔ مقابلے میں امریکی سوئمنگ چیمپئن ریال لوکٹے اور امریکی ریاست ٹیکساس کے سابق گورنر رک پیری بھی شریک تھے۔ 16 سالہ لوری نے کامیابی کے بعد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ یہ ا?پ کی حمایت کے بغیر ممکن نہ تھا۔ ڈانسنگ ود اسٹارز مقابلے کے فارمیٹ کے تحت مشہور شخصیات کسی ماہر رقاص کے ساتھ ٹیم بنا کر شرکت کرتی ہیں۔