پروٹیز نے پہلی اننگز میں 259 رنز 9 وکٹوں پر اننگز ڈکلیئر کر دی‘ آسٹریلیا کے 14 رنز

ایڈیلیڈ (ہاٹ لائن) ایڈیلیڈ میں جاری پروٹیز کے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 259 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ 44 کے مجموعی سکور پر 3 وکٹیں گنوانے والی ٹیم نے کپتان فاف ڈو پلیسی کے شاندار 118 ناٹ آﺅٹ رنز کی بدولت 259 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اوپنر سٹیفن کک نے 40 رنز بنائے ‘ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے 4 ‘ مچل سٹارک اور برڈ نے 2,2 اور لیون نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پہلے دن کے اختتام تک آسٹریلیا کی پہلی اننگز جاری تھی اور ان کا 14 رنز پر کوئی کھلاڑی آﺅٹ نہیں تھا۔