ہیملٹن ٹیسٹ، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں

ہملٹن (ہاٹ لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 2 اہم ترین تبدیلیاں کردی گئی ہیں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے میچ میں شرکت نہیں کی اس لیے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں راحت علی کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے ۔