عثمان خواجہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ‘ کینگروز کی پوزیشن مضبوط ہو گئی

ایڈیلیڈ (ہاٹ لائن) ایڈیلیڈ میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 307 رنز بنا لئے ہیں او راس کے 6 کھلاڑی آﺅٹ ہیں۔ دوسرے روز جب آسٹریلیا نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو 37 کے مجموعی سکور پر رینشا اور وارنر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سمتھ اور عثمان خواجہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے سکور کو 174 رنز تک پہنچایا تو کپتان سمتھ رن آﺅٹ ہو گئے۔ ڈیبیو کرنے والے ہینڈ سکومب نے بھی ذمہ داری دکھائی ۔ سمتھ نے 59 اور ہینڈ سکومب نے 54 رنز بنائے۔ مڈن سن بغیر رن بنائے واپس چلے گئے ‘ میتھیو ویڈ بھی صرف 4 رنز بنا سکے۔ دوسرے دن کے اختتام تک عثمان خواجہ 138 اور مچل سٹارک 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔