ہملٹن ٹیسٹ کا دوسرا روز ‘ نیوزی لینڈ 271 رنز پر آﺅٹ ‘ پاکستانی بیٹنگ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی ‘ 72 پر 5 آﺅٹ

ہملٹن (ہاٹ لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 72رنز پر 5کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔بابر اعظم 31اور سرفراز احمد 8رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔تفصیل کے مطابق ہملٹن میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جو مجموعی طور پر 271رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر راول نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55رنز بنائے جبکہ ٹیلر اور گرینڈ ہوم نے 37,37سکور کیے اور ویٹلنگ 49رنز بنا کر نا ٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے4،عمران خان نے 3اور محمد عامر نے 2وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پاکستانی شاہینوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اوپنر بلے باز ڈبل فگر میں رنز کیے بغیر آوٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے سیمی اسلم 5،کپتان اظہر علی 1،یونس خان 2،اسد شفیق 23،محمد رضوان صفر پر آوٹ ہو گئے۔پاکستان نے27.3اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 72رنز بنا لیے۔بابر اعظم 31اور سرفراز احمد 8رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔