باہر ہیرو‘گراﺅنڈ میں زیرو‘عمر اکمل کا ڈانس پھر خبروں کی زینت بن گیا

ڈھاکہ (ہاٹ لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ایک مرتبہ پھر خبروں میں آگئے اور سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔ میدان میں کارکردگی بھلے اچھی نہ ہو لیکن ڈانس میں عمر اکمل کا جوش قابل دید ہے۔ کبھی شادی پر ٹھمکے، تھیٹر میں ہنگامہ آرائی تو کبھی متنازعہ تصویریں، ان سب چیزوں سے تو ایسا لگتا ہے کہ عمر اکمل بلے بازی کو چھوڑ کر باقی سب کچھ جانتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جاری لیگ میں اپنی ناقص کارکردگی کے باوجود عمر اکم جھوم جھوم کر رقص کررہے ہیں اور اکیلے ڈانس کرکے جی نہیں بھرا تو انہوں نے ساتھی کھلاڑی کو بھی اپنے ساتھ کرلیا۔ واضح رہے کہ عمر اکمل پہلے ہی مختلف تنازعات اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں۔