موہالی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

موہالی ( ہاٹ لائن) موہالی میں جاری انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے 5 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ‘ انگلینڈ کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا 87 کے مجموعی سکور پر 4 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ حسیب حمید 9 ‘ کپتان 27 ‘ جو روٹ 15 اور معین علی 16 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کھانے کے وقفے تک جونی بیئرسٹو 20 اور بین سٹوکس 5 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔