سہ ملکی سیریز ‘ فائنل کل زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ہوگا

بلاوایو (ہاٹ لائن) زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو تین ملکی سیریز کے ایک اہم میچ میں ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت پانچ رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 218رنز بنائے۔ سکندر رضا ناقابل شکست76 رنز پر نمایاں رہے۔ دیوندرا بشو اور ایشلے نورس نے تین ، تین وکٹیں لیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اٹھائیسویں اوور تک پانچ وکٹوں پر 124رنز بنالئے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ جوناتھن کارٹر نے ناٹ آو¿ٹ 43 رنز بنائے۔ فیصلہ کن معرکہ کل زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔