فاف ڈوپلیسی کی سازشی اننگز ڈیکلیریشن بے نقاب ہوگئی

ایڈیلیڈ(ہاٹ لائن)جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے سنچری کرکے وکٹ پر ناقابل شکست ہونے کے باوجود259/9کے مجموعی اسکور پرایڈیلیڈٹیسٹ کے پہلے ہی روز اننگز ڈیکلیئرڈکردی جس پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے حیرت کا اظہارکیاگیا۔ایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ 118رنزپر ناٹ آو¿ٹ فاف ڈوپلیسی نے دورانِ بیٹنگ ہی جب حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کی آپس میں بات چیت سے سن لیا کہ کندھے کی تکلیف کی وجہ سے باہرجانے والے ڈیوڈوارنرمزید6 منٹ فیلڈنگ کرنے کے بعد ہی بیٹنگ کیلئے آسکتے ہیں۔یہ الفاظ سننے کے بعد فاف ڈوپلیسی نے فوری طورپراپنی ٹیم کی پہلی اننگز ڈیکلیئرڈکرکے ڈیوڈوارنرکو اوپنرآنے سے روک دیا جن کی جگہ عثمان خواجہ کو اوپننگ کرنا پڑی۔ آسٹریلیامیں فاف ڈوپلیسی کی اس حرکت پر ناگواری کا اظہارکیاگیا ہے جنہوں نے سازشی ڈیکلریشنکرکے آسٹریلیاکے اوپنرز تبدیل کرائے۔