ایڈیلیڈ میں جاری تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پروٹیز مشکلات کا شکار

ایڈیلیڈ (ہاٹ لائن) ایڈیلیڈ میں جاری تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پروٹیز مشکلات کا شکار ۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے 259 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 383 رنز بنا کر 124 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ عثمان خواجہ نے ذمہ دارانہ 145 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ایبٹ اور ربادا نے 3,3 ‘ کائل ایبٹ نے 2 اور شمسی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں بھی جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا۔ ایک کے مجموعی سکور پر ایلگر پویلین لوٹ گئے۔ اور تیسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر 70 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 3 ‘ مچل سٹارک نے 2 اور ہیزل وڈ نے 1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔