عمران خان ہے تو فاسٹ باﺅلر مگر بیٹنگ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

ہملٹن (ہاٹ لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کے طویل عرصے بعد پہلا رن بنا کر ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کے شعبے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں پاکستانی بلے باز سیریز کے پہلے میچ کی دونوں اننگز میں مختصر اسکور پر آو¿ٹ ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بلےباز پہلے میچ کی طرح ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور نوجوان بلے باز بابراعظم کا ساتھ نہ دے سکے تاہم اس مشکل صورت حال میں عمران خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا رن لے کر مختصر وقت کے لیے بابر کا ساتھ دیا۔
عمران خان نے اپنے آٹھویں ٹیسٹ میں پہلا رن لینے کے بعد خوشی کا اظہار کیا اور مسکراتے ہوئے بلے کو ہوا میں اٹھایا، انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا۔
اس سے یہ قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طورپر 12 کھلاڑیوں کے پاس تھا جنھوں نے 4 ٹیسٹ میچوں کے دوران کوئی رن نہیں بنایا تھا۔عمران نے اب تک کھیلے 8 میچوں کی 5 اننگز میں بیٹنگ کی اور دو اننگز میں میں وہ کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آو¿ٹ رہے تھے۔
29 سالہ فاسٹ باو¿لر 6 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 216 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئی اور میزبان ٹیم کے خلاف 55 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
بابر اعظم نے آو¿ٹ ہوئے بغیر 90 رنز بنائے اور صرف 10 رنز کے فرق سے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہیں کرپائے۔
نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔