باکسر محمد وسیم فلپائن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے، مداحوں نے پرجوش استقبال کیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پاکستانی معروف باکسر محمد وسیم وطن واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،باکسر محمد وسیم نےورلڈ باکسنگ کی سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باکسرمحمد وسیم کے استقبال کے لئے مداحوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پرموجودہے، استقبال کے لئے پھول اورا ن کی تصاویر بھی ساتھ لائے۔محمد وسیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ٹائٹل جیتنے پر بے حد خوشی ہے، دنیا کے ٹاپ فائیو میں میرا دوسرا نمبر ہے۔ بھارت ایک ارب کی آبادی کے باوجود یہ ٹائٹل نہیں جیت پایا۔کورین حکومت میری مدد کر رہی ہے،پاکستان حکومت کچھ نہیںکر رہی۔ان کا کہنا تھا کہ میں پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کے تعاون پران کا بے حد شکرگزار ہوں۔ واضح رہے کہ محمد وسیم نے فلپائن کے باکسرکوہراکرسلور فلائی ویٹ کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔