نیوزی لینڈ سے شکست کیساتھ ہی پاکستانیوں کیلئے ایک اور انتہائی بری خبر آ گئی

دبئی (ہاٹ لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموںمیں پہلا نمبر بھارت کا ہے، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم چوتھی پوزیشن پر آ گئی ہے اور پانچواں نمبر جنوبی افریقہ کا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لی ہے اور لنکن ٹائیگرز ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔