پیاز کو کاٹ کر گھر میں مختلف حصوں میں رکھ دیں ایسا اثر ہوگا کہ آپ یہ عمل بار بار کریں گے

لندن(ہاٹ لائن) پیاز کو ہمیشہ ہی سے کھانوں کو مزیدار بنانے کے لئے استعمال کیاجاتا رہاہے جبکہ اس کی وجہ سے صحت کو درپیش مسائل پر قابوپانے میں بھی مدد ملتی ہے۔اگر آپ پیاز کو کاٹ کر گھر میں رکھ دیں گے تو زکام اورفلو جیسی بیماری سے بچ سکیں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے گھر میں موجود فلو والے جراثیم کم ہوں گے اورساتھ ہی کھانسی،سینے کی جکڑن اور بلغم سے بھی نجات ملے گی۔
پیاز میں موجود سلفیورک کمپاﺅنڈ کی وجہ سے سانس کی بیماری کم ہونے کے ساتھ کھانسی اور نزلے سے نجات ملتی ہے۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے جسم سے زہریلے جراثیم دور ہوتے ہیں اور ہم صحت مند اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔
زکام سے بچنے کے لئے اگرآپ گھر میں پیاز کاٹ کر رکھ دیں گے تو اس بیماری سے بچ سکیں گے۔اسی طرح آپ چاہیں تو رات کو سونے سے پہلے پیاز کاٹ کر پاﺅں پر لگائیں اور پھر جراب پہن لیں،اگلی صبح جب آپ اٹھیں گے تو زکام میں خاطر خواہ کمی آچکی ہوگی۔(ی-ا)

کیٹاگری میں : صحت