لاہور کے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج بچے کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل


لاہور کے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج نویں جماعت کے بچے احسن حسین نے علاج کے لیے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی۔

پنجاب کے علاقے کمالیہ کے رہائشی 14 سالہ احسن ظہیر نے اسپتال سے ہی ویڈیو کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نویں جماعت کا طالبعم ہے اور لاہور کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

بچے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس کا دل 20 فیصد کام کرتا ہے اور ہارٹ ٹرانسپلاشن کی ضرورت ہے لہٰذ آرمی چیف اور کورکمانڈر لاہور اس کی مدد کریں۔

بچے کی اپیل کے بعد کمانڈر لاہور نے اسپتال میں احسن حسین سے ملاقات کی، انہوں نے بچے کو گلدستہ پیش کیا اور اس کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے بچے کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد بچے کو سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا ہے۔

نمائندہ ہاٹ لائن نیوز کے مطابق احسن سے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات کے بعد سی ایم ایچ منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں اور جلد ہی اسے سی ایم ایچ روانہ کیا جائے گا