دانتوں کی ساخت کےحساب سے شخصیت کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے؟

لندن(ہاٹ لائن) آپ نے چہرے کے خدوخال سے شخصیت کے بارے میں جاننے کا تو سن رکھا ہوگا،بالکل اسی طرح دانتوں کی ساخت سے بھی شخصیت کا احوال جانا جاسکتا ہے۔اس علم کو مورفوسائیکولوجی کہتے ہیں،کسی سے بات چیت کرنے کے دوران جو چیز سب سے زیادہ ظاہر ہوتی ہے ان میں دانت سرفہرست ہیں۔ ہمارے دانتوں کی چار ساختیں اصل میں مختلف شخصیت کے چار عوامل کی طرف اشارہ ہے جو بقراط نے بیان کئے ہیں، آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں۔

t1
مربع یا Square
اس طرح کے دانت سکوئر کی طرح ہوتے ہیں اور ان کے بارے میں اندازہ لگانا آسان ہے۔ یہ شخصیت کی اندر نظم و ضبط اور باقاعدہ مقصد کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ایسے دانتوں کے حامل افراد بہت زیادہ پرسکون اور اپنے جذبات پر قابو رکھنے والے ہوتے ہیں۔وہ چیزوں کو بہت جلدی بھانپنے کے ساتھ بہترین فیصلہ لینے کے عادی ہوتے ہیں۔ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں یہ بہت زیادہ سنجیدہ ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے گرد موجود لوگوں کا دل بھی دکھ جاتا ہے۔

t2
بیضوی یا Oval
ایسے لوگ فنون لطیفہ سے محبت کرتے ہیں۔یہ اپنے لائف سٹائل میں آرٹ اور کلچر سے بہت محبت کرتے ہیں اور چلتے پھرتے اسی کے خیالات میں گُم ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بہت حساس بھی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات انہیں معمولی باتیں بھی بری لگ جاتی ہیں۔

t3
قائمہ الزاویہ یا Rectangular
یہ بہت زیادہ عملی نقطہ نظر رکھتے ہیں اور کسی بھی کام کو کرتے ہوئے لگن کامظاہرہ کرتے ہیں۔انہیں اس بات کا اچھی طرح ادراک ہوتا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں اور کس طرح اس کام کوسرانجام دینا ہے۔ یہ لوگ مثبت ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور مایوسی کو برا سمجھتے ہیں۔ یہ تخیلاتی ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور ان کے پاس نت نئے آئیڈیاز ہوتے ہیں۔

t4
سہہ زاویائی یا Triangular
یہ لوگ زندگی کا بھرپور لطف اٹھاتے ہیں اور انہیں کسی بھی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی۔ یہ حال میں زندہ رہتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے ساتھ اردگرد کے لوگوں کو بھی خوش رکھیں۔ خوش رہنے کی صلاحیت کی وجہ سے یہ مثبت انداز میں سوچنے کے عادی ہوتے ہیں اور یہ چیز انہیں زندگی میں بہت فائدہ بھی دیتی ہے۔ (ن ی)