بون میرو کا مریض عدیل احمد، علاج کامنتظر

کراچی(ہاٹ لائن ) پاکستان بنے ہوئے ستر سال ہونے کوآئے ہیں مگر مفت علاج کے لئے اسپتال نہیں۔ کراچی کے سولہ سالہ عدیل کے علاج کے لیے تیس لاکھ روپے کی ضرورت ہے اور اس کے والدین نے تعاون کی اپیل ہے۔ عدیل احمد کو بیماری نے ایسا جکڑا کہ چلنے پھرنے سے بھی محروم ہوگیا۔میٹرک کے طالبعلم کا بون میرو ٹرانسپلانٹ وقت پر نہ ہوا تو آہستہ آہستہ زندگی بھی ساتھ چھوڑ دے گی۔ اس کاعلاج تو ممکن ہے مگر جس گھر میں دو وقت کی روٹی ملناغنیمت ہو وہ تیس لاکھ کہاں سے لائیں گے۔ عدیل مجبور ضرور ہے مگر ارادے بلند ہیں۔ اس کا کہناہے کہ مستقبل میں ڈاکٹر بنے گا۔ دکھیاری ماں کی حسرت بھری نگاہیں بیٹے کو جلد صحتیاب ہوتے دیکھنا چاہتی ہیں۔ (ن ی)

کیٹاگری میں : صحت