cartoons

امریکا:کارٹون کریکٹرز کی سڑکوں پر شاندار پریڈ

امریکا(ہاٹ لائن)امریکی ریاست کیلیفورنا کے شہر اناہائیم میں ڈزنی لینڈ کی جانب سے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے پسندیدہ کئی کارٹون کریکٹرز سڑکوں پر نکل آئے اور شہر بھر کی رونقیں بڑھادیں۔
اس انوکھی اور دلچسپ پریڈ کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد جمع تھی جبکہ پریڈ میں شریک کئی لوگوں نے دلچسپ کاسٹیومز پہن کر ڈزنی کرداروں کا روپ دھار لیا اور سڑکوں پر نکل کر خوب موج مستیاں کیں۔اس مو قع پر جہاں بچوں کے پسندیدہ کارٹون کردار مکی ماو?س اور منی ماو?س لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے وہیں ڈزنی کے کئی مشہور کردار وں نے اس پریڈ کو چار چاند لگادئیے۔(ا ن)