america-citizen

حیرت انگیز کارنامہ جس کے لئے اس امریکی شہری نے ملین ڈالرز خرچ کر دیے

امریکا(ہاٹ لائن)امریکا سے تعلق رکھنے والا شخص کھلونا گاڑیوں کا شوقین ہے، جس نے کئی سالوں کی محنت کے بعد ہزاروں گاڑیاں جمع کر لی ہیں۔
اس حیرت انگیز کارنامے کو سر انجام دینے کیلئے اس شخص نے ملین ڈالر خرچ کئے، جس کے بعد اس نے 3ہزار5سو ننھی کھلونا گاڑیوں کا خزانہ اپنے پاس جمع کر لیا ہے۔مختلف گاڑیوں کے ننھے ماڈلز اور ہردور کی ہر رنگ کی ان کھلونا گاڑیوں میں جدید گاڑیوں سمیت کلاسک گاڑیاں بھی شامل ہیں، جو اس شخص کے شو ق کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔(ا ن)