world-record

چائے میں بسکت ڈبو کر کھانے کا انوکھا مظاہرہ

لندن (ہاٹ لائن) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص نے چائے میں بسکت ڈبو کر کھانے کا انوکھا مظاہرہ کر دکھایا اور اس بنیاد پر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا.
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی نے بنجی جمپنگ کرتے ہوئے چائے میں بسکٹ ڈبونے کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔چوبیس سالہ سائمن بیری نے 230فٹ رسی سے بنجی جمپنگ کرتے ہوئے چائے میں بسکٹ ڈبوکر نہ صرف مزے سے کھایا بلکہ یہ منفرد کارنامہ انجام دیکر دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔