donald-trump-bird

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے پرندے کی دھوم

بیجنگ(ہاٹ لائن) چین کے چڑیا گھر میں ان دنوں ایک چکور کا چرچا ہے جس کا ہیئر سٹائل ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیئر سٹائل سے مشابہت رکھتا ہے۔شہریوں کو اس چکور میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
چین کے شہر ہانگ زو کے چڑیا گھر میں موجو د سر پر سنہری کلغی سجائے رنگ برنگی پرندہ اپنی منفرد انداز اور ایک شانِ بے نیازی کے سبب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف مقامی افراد بلکہ دنیا بھر سے لوگ چین کے اس چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔چین کے چڑیا گھرمیں موجود چکور کی بولتی آنکھیں، سنہرے بال اور مستانی چال آنے والوں کو نومنتخب امریکی صدر کی یاد دلا دیتی ہے۔(ا ن)