indian-citizens

بھارت کی اپنے شہریوں کو بڑی پیشکش،مگر کیا؟

نئی دہلی(ہاٹ لائن) انڈیا حکومت کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں شادیاں ہیں، وہ اپنے کھاتوں سے ڈھائی لاکھ روپے تک نکال سکتے ہیں۔
جن لوگوں کے گھروں میں شادیاں ہیں، وہ اپنے کھاتوں سے ڈھائی لاکھ روپے تک نکال سکتے ہیں۔جن کے گھروں میں شادیاں نہیں ہیں، ان کے پاس بظاہر لائنوں میں کھڑے ہونے کیلیے کافی وقت ہے، اس لیے وہ روزانہ اے ٹی ایم سے ڈھائی ہزار روپے نکال سکتے ہیں۔اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے میں بس ذرا سی یہ دشواری ہے کہ ان میں پیسے ہیں ہی نہیں، اور سائنس کا یہ بنیادی اصول ہے کہ جو چیز ہے ہی نہیں اسے آپ نکال بھی نہیں سکتے۔