painting

حیرت انگیز: انتہائی چھوٹی اشیا پر باریک ترین پینٹنگز

استبول(ہاٹ لائن) ترکی کے ایک مصور حسن کیل نے دنیا کی انوکھی ترین اشیا پر باریک ترین تصاویر اور پینٹنگز بناکر دنیا کو حیران کردیا ہے۔
حسن دودالہ پودوں، بادام کے ٹکڑوں، چاول کے دانوں اور یہاں تک بیجوں کے چھلکوں پر بھی رنگین مناظر بناتےہیں۔ انہیں دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ اکثر تصاویر کو دیکھنے کے لیے محدب عدسے (میگنیفائنگ گلاس) کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لیکن حسن کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ بھی کئی اہم چیزوں پر طبع آزمائی کرتےہیں۔ اب وہ انسانی بال کے اوپر استنبول کا ایک منظر بنانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس کوشش میں کامیاب ہوجائیں گے.